ضلع کے بارےمیں
شہرکریمنگر، ضلع کریمنگرکا انتظامی ہیڈ کوائٹر،ریاست تلنگانہ کےصدرمقام حیدرآباد سے160 کیلومیٹرکی دوری پرشمال مشرق میں واقع ہے۔سید کریم الدین جنہیں اس شہر کا بانی سمجھا جاتا ہےانکے نام سےکریمنگرکا نام ماخوذ کیا گیاتھا۔کریمنگرعام طور پر “سبّیناڈو”سےبھی جاناجاتاہے۔کریمنگراور سریسائیلم کےعلاقوں میں کاکتیہ حکمرانوں پورلادوّم اورپرتاپ ردرا کےکتبہ وہ دستیاب شہادتی نمونےہیں جو ضلع کی تاریخ بیان کرتےہیں۔کریمنگر ،ریاست تلنگانہ کا ایک مشہور زرعی مرکزہے۔