بند کریں

آثار قدیمہ اور عجائب گھر

آثار قدیمہ اور عجائب گھر 
عجائب گھر پتھر کے اوزار، سکّے، ٹریکوٹا فیگورینس،ہتھیارجو پدّابنکور ، دھولی کٹّہ اور کوٹی لنگالو کے علاقوں میں کھدائی کے دوران برآمد کۓ گۓ انکی نمائش کرتےہیں۔ان میں 3000 سال قدیم پتھر کے اوزار بھی شامل ہیں جسکی نمائش ہال میں کی گئی۔قدیم زمانے کے مچھلیوں اور درختوں کے جیواشیم جو 20 لاکھ سال پچھلی تاریخ کے بیان کرتے ہیں۔ ویمانا پلّی ، موکنور ، کاماناپلّی کے علاقوں سے دستیاب کۓ گۓ ۔ اگلی نمائش جو نیو لیتھک اوزار جیسے کلہاڑی ، پیسنے والے پتھر اور تاریخی چیزیں جیسے اینٹیں، گھڑے، کڑے ، ٹیراکوٹا اور دیگر لوہے کےاوزار جو دھولی کٹّہ ،پدّابنکور ، اور کوٹی لنگالو سے دستیاب کۓگۓ جوشاتا واہانہ دور کی سماجی زندگی و رہن سہن سے آگاہ کراتے ہیں۔عجائب گھر کے درمیانی ہال میں موجود چار گیلیریوں میں قبل موریہ دور سےبرطانوی دور کے سکے رکھے گۓ ہیں ۔