بند کریں

تحصیل

تحصیل
ذیلی ڈیویژن کو مزید منڈلوں میں تقسیم کیا گیا ضلع کریمنگر میں جملہ منڈلوں کی تعداد 16ہے ۔ ہر منڈل کیلۓ ایک تحصیلدار مقرر کیا جاتا ہے۔تحصیلدار متعلقہ علاقہ کے تمام افعال کا رہنما اور اختیارات کا حامل ہوتا ہےجن میں مجسٹیریل اختیارات بھی شامل ہیں۔تحصلدار تحصیل کا سربراہ ہوتا ہےجو متعلقہ عدلیہ کیلۓ حکومت اور عوام کے درمیان ثالثی کی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوۓ فلاحی اقدامات کو روبہ عمل لاتےہیں۔تحصلیدار اعلی عہدیداروں کو اطلاعات کی ترسیل اور تحقیقات کی پیشکشی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتےہیں۔ڈپٹی تحصلیدار/ سپرنڈنٹ ، منڈل ریوینیوانسپکٹر، سپرنڈنٹ، منڈل سروئیر، اسسٹنٹ اسٹاٹیکل عہدیدار اور دیگر عملہ فرائض کی انجام دہی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈپٹی سپرنڈنٹ منڈل ریوینیو عہدیدار کے دفتر کی روزآنہ کی کاروائیوں خاص کر  انتظامیہ پر نظر ثانی کرتے ہیں۔