بند کریں

معشیت

معشیت
ضلع کریمنگر کو نہ صرف تلنگانہ بلکہ ریاست آندھرا پردیش میں تا ریخی اور ثقافتی ورثہ کے اعتبار سے اہم مقام حاصل ہے۔ضلع کریمنگر دھان کی پیداوار میں دوسرا مقام رکھتا ہے۔ضلع میں وسیع کوئلہ کی کانیں،اہم فصلیں جیسے دھان ، مٹّر،گنّا،بھٹّے ، جوار،چنے کی دال،لال مرچ،تجارتی فصلیں جیسےکاٹن، مونگ پھلی،سورج مکھی، ارنڈی،باغبانی کی فصلیں جیسےآم ، سنترے،لیمونی وغیرہ موجود ہیں۔ضلع کے اہم دریاؤں میں مانئیر اور گوداوری کے نام شامل ہیں۔ سری رام ساگر کا کاکتیہ کنال اور مانئیر ضلع میں آبپاشی کے اہم ذرائع ہیں۔اہم سیاحتی مقامات میں ویملا واڑہ کا لیشورم ، دھرما پوری اور کنڈاگٹّو نزد ہنومان مندر ، جگتیال شامل ہیں جو ہندو مذہب کے مقدس مقامات ہیں۔