دلچسپ مقامات
دلچسپ مقامات
:سری راجا راجیشورا مندر
شیوا دیوتا کا مندر جو اس علاقہ میں
راجاراجیشورا سوامی مندرکے نام سے مشہور
ہے۔اس مندرمیں موجود دیوتا کی مورتی سری راجاراجیشورا سوامی مقامی علاقہ میں راجننا کے نام
سے مقبول اور انکے دونوں بازؤں میں مجسماتایک جانب راجیشورا دیوی اور دوسری جانب
سری لکشمی سیدی وینایکا رکھے گۓ ہیں۔ یہ مندر کریمنگرسے 38 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ مشہور
مندر راجیشورا دیوتا کے نام وقف کیا گیا جوبھکتوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کرتا
ہے۔اس مندر کے احاطہ میں ایک درگاہ بھیموجود ہے۔ یہاں موجود تالاب جو دھرما گنڈم کہلاتا
ہے بھکت اس جگہ غسل کر درشن کیلئے روانہہوتے ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہیکہ اس مقدس تالاب کے
پانی میں مخصوص شفاامراض کی تاثیر ہےہرسال مہاشیوراتری کے موقعہ پر بھکت یہاں آکرکوڈا موکو نامی پیشکشی ۔کرتے ہیں۔ یعنی بھاکتکوڑے (بیل) کےہمراہ مندرکے چکر لگاتےہیں
اس مندر کو مہاراجا راجا چولا نے تعمیرکروایا۔
:لوئیر مانیر ڈیم
لوئیر مانیر ڈیم جو’ 24° 18شمال مشرق طول و عرض میں146کیلو میٹر پر واقع ہے ۔دریائے مانیر جو دریائے گوداوری کی معاون ہے ۔ درایائے مانیر اور موہیمدا کے ملاپ سے اس ڈیم کو تعمیرکیاگیا۔ شہر کریمنگر اس ڈیم سے 6کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔لوئیر مانیر ڈیم کی تعمیر کا آغاز 1974 میں کیاگیا اور اسکی کمیشنگ 1985میں کی گئی۔اس بند کی اونچائی اندرونی گہرے بنیاد سے 41میٹرس (135 فٹ)اور سطح زمین سے اسکی اونچائی 88فٹ. (27 میٹر)ہے۔ اسکی لامبائی10,471میٹرس (فٹ34,354)’سطحی چوڑائی 24فٹ (7.3 میٹر)ہے۔اس ڈیم کا حجم 5.41ملین ہےاس ریسروائیر کے پانی کے پھیلاؤ کا علاقہ 81اسکوائیر کیلو میٹرس ایف آر ایل 920 فٹ ہے۔۔اس ریسروائیر کی مجموعی ذخیرہ اندوزی 680 ملین کیوبک میٹراور موجودہ ذخیرگی 380.977 ملین ہے۔اسپل وے کا ڈیزائین جو 14,170 کیوبک میٹرس حجم کے بہاؤ کے لئے تیار کیا گیا7.31میٹرس (5024 فٹ ) کے تیار کردہ گیٹ جنکی تعداد 20 ہےاس اسپل وے کو کنٹرول کرتے ہیں۔ دوران سیلاب کئے گئے مشاہدہ کے بموجب پانی کا ڈسچارج9,910 کیوبک میٹرس فی سیکنڈ درج کیاگیا۔
کنڈا گٹوانجیا سوامی مندر
مقامی رہائشیوں کے بموجب اس مندر کی تعمیر300 سال قبل کی گئ۔ موجودہ مندر کی تعمیر نو 160سال قبل سری کرشناراؤدیش مکھ نے دیوتا انجانییا سوامی کے مجسمہ کو اس مندر میں رکھکرکام کا آغاز کیا ۔ اس مندر میں وینکٹیشورا، الوارولواور لکشمی نامی دیوتاؤں کے مجسمہ موجود ہیں۔ بھکتوں کا عقیدہ ہیکہ شادی شدہ جوڑے جو اولاد سے محروم ہیں یہاں آکر40 دن پوجا کرنے پراولاد سے نوازے جائینگے۔ مزید انکا عقیدہ ہیکہ ذہنی معذور و دیگر بیماریوں میں مبتلا اشخاص اس مقام پر پوجا کرنے پر صحت یابی حاصل کرینگے۔