کنڈا گٹوانجیا سوامی مندر
سمت
کنڈا گٹوانجیا سوامی مندر
مقامی رہائشیوں کے بموجب اس مندر کی تعمیر300 سال قبل کی گئ۔ موجودہ مندر کی تعمیر نو 160سال قبل سری کرشناراؤدیش مکھ نے دیوتا انجانییا سوامی کے مجسمہ کو اس مندر میں رکھکرکام کا آغاز کیا ۔ اس مندر میں وینکٹیشورا، الوارولواور لکشمی نامی دیوتاؤں کے مجسمہ موجود ہیں۔ بھکتوں کا عقیدہ ہیکہ شادی شدہ جوڑے جو اولاد سے محروم ہیں یہاں آکر40 دن پوجا کرنے پراولاد سے نوازے جائینگے۔ مزید انکا عقیدہ ہیکہ ذہنی معذور و دیگر بیماریوں میں مبتلا اشخاص اس مقام پر پوجا کرنے پر صحت یابی حاصل کرینگے۔
کیسے پہنچے:
ہوائی جہاز کے ذریعہ
فلائیٹ کے ذریعہ شمشا آباد ، حیدرآباد اور سڑک راستہ کے ذریعہ 230 کیلو میٹر کی دوری طۓ کر کنڈا گٹ کو پہنچا جا سکتا ہے۔
ریل کے ذریعہ
ورنگل ، پداپلی ، کریمنگر سے کنڈا گٹو کیلۓ تقریبا 1تا 2 گھنٹے کا سفر ہے جو بذریعہ ٹرین بہ آسانی دستیاب ہے۔
سواریِ سڑک کے ذریعہ
کنڈا گٹو سڑک کے ذریعہ حیدرآباد سے 280 کیلو میٹرس ، ورنگل سے 120 کیلومیٹرس اور کریمنگر سے 30 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔