انتظامی ترتیب
ضلع کے انتظامیہ میں کلکٹریٹ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آئی اے ایس کیڈر کےحامل کلکٹر ضلع کے سربراہ ہوتے ہیں جو ضلع میں عدلیہ کے قوانین و احکامات کی برقراری اور عملداری کیلۓضلعی مجسٹریٹ کی طرح کام کرتے ہیں۔ضلع کلکٹرخاص کر منصوبہ بندی اور ترقی، قوانین اور احکامات، پسماندہ/ ایجنسی علاقوں ، عام انتخابات، ہتھیار کے لائسنس وغیرہ سے منسلک معاملات پر نظر ثانی کرتےہیں۔جوائنٹ کلکٹر جو آئی اے ایس کیڈر کا حامل ہوتا ہےضلع میں مختلف اسکیمات کے نافذات اور ریوینیو انتظامیہ کا سربراہ ہوتا ہےانہیں اضافی ضلع مجسٹریٹ کےنام سے جانے جاتے ہیں۔ جو سیول سپلائی، اراضی کے معاملات ، کان کنی اور معدنیات وغیرہ کے معاملات سے منسلک رہتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریوینو عہدیدار جو خصوصی گریڈ ڈپٹی کلکٹر کیڈر کے حامل ہوتے ہیں کلکٹر اور جوائنٹ کلکٹرکو انکے فرائض کے ادائیگی میں تعاون کرتے ہیں۔ڈی آر او کلکٹریٹ کے تمام شاخوں کی رہنمائی کے علاوہ عام انتظامیہ،مقررہ افعال کے نگران کارہوتے ہیں۔ انتظامی افسر (اے او)جو تحصیلدار کیڈر کے حامل اور کلکٹر کے اسسٹنٹ ہوتے ہیں براہ راست کلکٹریٹ کے تمام سیکشنوں کے نگران کار اور اعلی حکام کو اطلاعات کی فراہمی اور تحقیقات کی پیشکشی کے ذ ریعہ تعاون فراہم کرتاہے۔