زرعی خرید و فروخت
(زرعی خرید و فروخت ( اگریکلچر مارکٹنگ
محکمہ مارکٹنگ کا اہم مقصد زرعی پیداوار کی خرید و فروخت میں با قاعدگی کو برقرار رکھنا اور قابل رساں مقامات پر مراکز کو قائم کرنا جہاں خریدار اور فروخت کار راست طور پر کا رو باری لین دین کرسکیں۔پیدا کنندگان اور فروخت کار کے درمیان کسی دوسرے شخص کے استحصال سے حفاظت بذریعہ نگران کار اس محکمہ کے تحت کی جا تی ہے۔ معین نگران کار مشینوں کی نگرانی کے علاوہ تمام فروخت کاروں کیلۓ ایک ہی سطح پر ذخیرہ اندوزی کے سہولیات فراہم کرتے ہوۓ اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔ تاجروں کی جانب غیر مجازی روپیوں کے حصول اور قیمت میں کٹوتی کو روکتے اور طۓ کردو قیمت کی فوری ادائیگی کو یقینی بناتے ہوۓ محکمہ مارکٹنگ فرائض انجام دے رہا ہے۔